اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Cleaving-82 سورت الفنطار Ayah No-5 ایت نمبر

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ
آسان اُردو نفس(انسان) جان جائے گا جو اس نے آگے روانہ کیااور جو پیچھے چھوڑا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس وقت ہر شخص کو پتہ چل جائے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا۔
ابو الاعلی مودودی اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا
احمد رضا خان ہر جان، جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے
احمد علی تب ہر شخص جان لے گا کہ کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑ آیا
فتح جالندھری تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
طاہر القادری تو ہر شخص جان لے گا کہ کیا عمل اس نے آگے بھیجا اور (کیا) پیچھے چھوڑ آیا تھا،
علامہ جوادی تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ کیا مقدم کیا ہے اور کیا موخر کیا ہے
ایم جوناگڑھی (اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا
حسین نجفی تب ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا ہے اور پیچھے کیا چھوڑا ہے؟
=========================================
M.Daryabadi: Each soul shall know that which it sent afore and that which it left behind.
M.M.Pickthall: A soul will know what it hath sent before (it) and what left behind.
Saheeh International: A soul will [then] know what it has put forth and kept back.
Shakir: Every soul shall know what it has sent before and held back.
Yusuf Ali: (Then) shall each soul know what it hath sent forward and (what it hath) kept back.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
قیامت کے دن انسان جان لے گا جو کچھ اُس نے کیا ہو گا