اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Overthrowing-81 سورت التکویر Ayah No-29 ایت نمبر

وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠
آسان اُردو اور تم (لوگ ایسا) نہیں چاہتے، ماسوائے کہ اللہ چاہے جو کہ تمام مخلوق کا رب ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور تم چاہو گے نہیں، الا یہ کہ خود اللہ چاہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔
ابو الاعلی مودودی اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے
احمد رضا خان اور تم کیا چا ہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب،
احمد علی اور تم توجب ہی چاہو گے کہ جب الله چاہے گا جو تمام جہان کا رب ہے
فتح جالندھری اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے
طاہر القادری اور تم وہی کچھ چاہ سکتے ہو جو اللہ چاہے جو تمام جہانوں کا رب ہے،
علامہ جوادی اور تم لوگ کچھ نہیں چاہ سکتے مگریہ کہ عالمین کا پروردگار خدا چاہے
ایم جوناگڑھی اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے
حسین نجفی اور تم نہیں چاہتے مگر وہی جو عالمین کا پرورگار چاہتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And ye shall not will unless it be that Allah, the Lord of the worlds, willeth.
M.M.Pickthall: And ye will not, unless (it be) that Allah willeth, the Lord of Creation.
Saheeh International: And you do not will except that Allah wills - Lord of the worlds.
Shakir: And you do not please except that Allah please, the Lord of the worlds.
Yusuf Ali: But ye shall not will except as Allah wills,- the Cherisher of the Worlds.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
٭یعنی اگر اللہ چاہے گا ہی تو تم لوگ قرآن کو تھام کر سیدھی راہ پر چل سکو گے