Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Overthrowing-81 سورت التکویر ›Ayah No-14 ایت نمبر
| عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ |
| آسان اُردو | پھر (ہر نفس جان جائے گا جو اس نے (اپنے لئے) تیار کیا ہوگا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | تو اس وقت ہر شخص کو اپنا سارا کیا دھرا معلوم ہوجائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے |
| احمد رضا خان | ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی |
| احمد علی | تو ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے |
| فتح جالندھری | تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے |
| طاہر القادری | ہر شخص جان لے گا جو کچھ اس نے حاضر کیا ہے، |
| علامہ جوادی | تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ اس نے کیا حاضر کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا |
| حسین نجفی | تب ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے کیا لا کر پیش کیا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Then every soul shall know that which it: hath presented. |
| M.M.Pickthall: | (Then) every soul will know what it hath made ready. |
| Saheeh International: | A soul will [then] know what it has brought [with it]. |
| Shakir: | Every soul shall (then) know what it has prepared. |
| Yusuf Ali: | (Then) shall each soul know what it has put forward. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
مستقبل میں ہونے والے واقعات کے بارے میں