اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     "He Frowned"-80 سورت عبس Ayah No-37 ایت نمبر

لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ
آسان اُردو ان (انسانوں)میں ہر آدمی کے لئے اُس دن کام (فکر) ہوگا جو اُس کو (دوسروں سے)لاپرواہ کر دے گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (کیونکہ) ان میں سے ہر ایک کو اس دن اپنی ایسی فکر پڑی ہوگی کہ اسے دوسروں کا ہوش نہیں ہوگا۔
ابو الاعلی مودودی ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا
احمد رضا خان ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے
احمد علی ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اس کو اوروں کی طرف سے بے پروا کر دے گی
فتح جالندھری ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
طاہر القادری اس دن ہر شخص کو ایسی (پریشان کن) حالت لاحق ہوگی جو اسے (ہر دوسرے سے) بے پروا کر دے گی،
علامہ جوادی اس دن ہر آدمی کی ایک خاص فکر ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی
ایم جوناگڑھی ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامنگیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی
حسین نجفی اس دن ان میں ہر شخص کا یہ عالم ہوگا جو اسے سب سے بےپروا کر دے گا۔
======================================
M.Daryabadi: For every one of them on that Day shall be business enough to occupy
M.M.Pickthall: Every man that day will have concern enough to make him heedless (of others).
Saheeh International: For every man, that Day, will be a matter adequate for him.
Shakir: Every man of them shall on that day have an affair which will occupy him.
Yusuf Ali: Each one of them, that Day, will have enough concern (of his own) to make him indifferent to the others.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دن
علمی ایت