Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹          "Those who drag Forth"-79 سورت النّٰزعٰت ›Ayah No-42 ایت نمبر
| یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰهَاؕ |
| آسان اُردو | وہ آپﷺ سے (قیامت کی) گھڑی کے بارے میں سوال کرتے ہیں؛ کہ کب اس کا آنا ہو گا؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ لوگ تم سے قیامت کی گھڑی کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب قائم ہوگی ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ "آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟" |
| احمد رضا خان | تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی ہے، |
| احمد علی | آپ سے قیامت کی بابت پوچھتے ہیں کہ اس کا قیام کب ہوگا |
| فتح جالندھری | (اے پیغمبر، لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟ |
| طاہر القادری | (کفّار) آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا، |
| علامہ جوادی | پیغمبر لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا ٹھکانا کب ہے |
| ایم جوناگڑھی | لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں |
| حسین نجفی | یہ لوگ آپ(ص) سے سوال کرتے ہیں کہ قیامت کب کھڑی (برپا) ہوگی۔ |
| M.Daryabadi: | They question thee of the Hour:'when will its arrival be? |
| M.M.Pickthall: | They ask thee of the Hour: when will it come to port? |
| Saheeh International: | They ask you, [O Muhammad], about the Hour: when is its arrival? |
| Shakir: | They ask you about the hour, when it will come. |
| Yusuf Ali: | They ask thee about the Hour,-'When will be its appointed time? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
لوگوں کا سوال