اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر             "Those who drag Forth"-79 سورت النّٰزعٰت Ayah No-40 ایت نمبر

وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ
آسان اُردو اور وہ جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا ہو گا اور نفس(جان) کو فضول خوا ہشوں سے روکا ہو گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لیکن وہ جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے کا خوف رکھتا تھا اور اپنے نفس کو بری خواہشات سے روکتا تھا۔
ابو الاعلی مودودی اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا تھا اور نفس کو بری خواہشات سے باز رکھا تھا
احمد رضا خان اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا
احمد علی اور لیکن جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتارہا اور اس نے اپنے نفس کو بری خواہش سے روکا
فتح جالندھری اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا
طاہر القادری اور جو شخص اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈرتا رہا اور اُس نے (اپنے) نفس کو (بری) خواہشات و شہوات سے باز رکھا،
علامہ جوادی اور جس نے رب کی بارگاہ میں حاضری کا خوف پیدا کیا ہے اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکا ہے
ایم جوناگڑھی ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہوگا
حسین نجفی اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری سے ڈرتا رہا ہوگا اور (اپنے) نفس کو (اس کی) خواہش سے روکا ہوگا۔
=========================================
M.Daryabadi: And as for him who dreaded standing before his Lord, and restrained his soul from lust,
M.M.Pickthall: But as for him who feared to stand before his Lord and restrained his soul from lust,
Saheeh International: But as for he who feared the position of his Lord and prevented the soul from [unlawful] inclination,
Shakir: And as for him who fears to stand in the presence of his Lord and forbids the soul from low desires,
Yusuf Ali: And for such as had entertained the fear of standing before their Lord's (tribunal) and had restrained (their) soul from lower desires,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت