اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              "Time" or "Man"-76 سورت الدھر Ayah No-26 ایت نمبر

وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا
آسان اُردو اور رات سے(کچھ حصہ) پس اُسی کو سجدہ کریں. اور لمبی رات میں بھی اُس کی تسبیح کریں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور کچھ رات کو بھی اس کے آگے سجدے کیا کرو، اور رات کے لمبے وقت میں اس کی تسبیح کرو۔
ابو الاعلی مودودی رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو، اور رات کے طویل اوقات میں اُس کی تسبیح کرتے رہو
احمد رضا خان اور کچھ میں اسے سجدہ کرو اور بڑی رات تک اس کی پاکی بولو
احمد علی اورکچھ حصہ رات میں بھی اس کو سجدہ کیجیئے اوررات میں دیر تک اس کی تسبیح کیجیئے
فتح جالندھری اور رات کو بڑی رات تک سجدے کرو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو
طاہر القادری اور رات کی کچھ گھڑیاں اس کے حضور سجدہ ریزی کیا کریں اور رات کے (بقیہ) طویل حصہ میں اس کی تسبیح کیا کریں،
علامہ جوادی اور رات کے ایک حصہ میں اس کا سجدہ کریں اور بڑی رات تک اس کی تسبیح کرتے رہیں
ایم جوناگڑھی اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر
حسین نجفی اور رات کے ایک حصے میں اس کو سجدہ کیجئے اور رات کے طویل حصہ میں اس کی تسبیح کیجئے۔
=========================================
M.Daryabadi: And during the night - worship Him; and hallow Him the livelong night.
M.M.Pickthall: And worship Him (a portion) of the night. And glorify Him through the livelong night.
Saheeh International: And during the night prostrate to Him and exalt Him a long [part of the] night.
Shakir: And during part of the night adore Him, and give glory to Him (a) long (part of the) night.
Yusuf Ali: And part of the night, prostrate thyself to Him; and glorify Him a long night through.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم ایت
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے