Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           "Time" or "Man"-76 سورت الدھر ›Ayah No-27 ایت نمبر
| اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَ یَذَرُوْنَ وَرَآءَهُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا |
| آسان اُردو | بے شک! یہ لوگ جلدی (دنیا) سے محبت کرتے ہیں، اور وہ ایک بھاری دن کو اپنے پیچھے چھوڑ دیتے(یعنی نظر انداز کر دیتے) ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ لوگ تو (دنیا کی) فوری چیزوں سے محبت کرتے ہیں اور اپنے آگے جو بھاری دن آنے والا، اسے نظر انداز کیے ہوئے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ لوگ تو جلدی حاصل ہونے والی چیز (دنیا) سے محبت رکھتے ہیں اور آگے جو بھاری دن آنے والا ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں |
| احمد رضا خان | بیشک یہ لوگ پاؤں تلے کی (دنیاوی فائدے کو) عزیز رکھتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو چھوڑ بیٹھے ہیں |
| احمد علی | بے شک یہ لوگ دنیا کو چاہتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو چھوڑتے ہیں |
| فتح جالندھری | یہ لوگ دنیا کو دوست رکھتے ہیں اور (قیامت کے) بھاری دن کو پس پشت چھوڑے دیتے ہیں |
| طاہر القادری | بے شک یہ (طالبانِ دنیا) جلد ملنے والے مفاد کو عزیز رکھتے ہیں اور سخت بھاری دن (کی یاد) کو اپنے پسِ پشت چھوڑے ہوئے ہیں، |
| علامہ جوادی | یہ لوگ صرف دنیا کی نعمتوں کو پسند کرتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بڑے سنگین دن کو چھوڑے ہوئے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | بیشک یہ لوگ جلدی ملنے والی (دنیا) کو چاہتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بڑے بھاری دن کو چھوڑے دیتے ہیں |
| حسین نجفی | بےشک یہ لوگ دنیائے عاجل سے محبت رکھتے ہیں اور (آگے آنے والے) ایک بھاری دن (قیامت) کو اپنے پسِ پشت ڈال رکھا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily those love the Herein, and leave in front of them a heavy day. |
| M.M.Pickthall: | Lo! these love fleeting life, and put behind them (the remembrance of) a grievous day. |
| Saheeh International: | Indeed, these [disbelievers] love the immediate and leave behind them a grave Day. |
| Shakir: | Surely these love the transitory and neglect a grievous day before them. |
| Yusuf Ali: | As to these, they love the fleeting life, and put away behind them a Day (that will be) hard. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
علمی ایت
لوگوں کی فطرت