اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              "Time" or "Man"-76 سورت الدھر Ayah No-24 ایت نمبر

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاۚ
آسان اُردو پس اپنے رب کے حکم کے لئے صبر کریں، اور اُن (لوگوں) میں سے کسی گناہ گار یا کافر کا کہنا نہ مانیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا تم اپنے پروردگار کے حکم پر ثابت قدم رہو، اور ان لوگوں میں سے کسی نافرمان یا کافر کی بات نہ مانو۔
ابو الاعلی مودودی لہٰذا تم اپنے رب کے حکم پر صبر کرو، اور اِن میں سے کسی بد عمل یا منکر حق کی بات نہ مانو
احمد رضا خان تو اپنے رب کے حکم پر صابر رہو اور ان میں کسی گنہگار یا ناشکرے کی بات نہ سنو
احمد علی پھر آپ اپنے رب کے حکم کا انتظار کیاکر یں اوران میں سے کسی بدکار یا ناشکرے کا کہا نہ مانا کریں
فتح جالندھری تو اپنے پروردگار کے حکم کے مطابق صبر کئے رہو اور ان لوگوں میں سے کسی بد عمل اور ناشکرے کا کہا نہ مانو
طاہر القادری سو آپ اپنے ربّ کے حکم کی خاطر صبر (جاری) رکھیں اور ان میں سے کسی کاذب و گنہگار یا کافر و ناشکرگزار کی بات پر کان نہ دھریں،
علامہ جوادی لہذا آپ حکم اَ خدا کی خاطر صبر کریں اور کسی گنہگار یا کافر کی بات میں نہ آجائیں
ایم جوناگڑھی پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم ره اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہا نہ مان
حسین نجفی اور اپنے پروردگار کے حکم کی خاطر صبر کیجئے اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرگزار (منکر) کی بات نہ مانئیے۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore persevere thou with the commandment of thy Lord, and obey not thou of them, any sinner or ingrate.
M.M.Pickthall: So submit patiently to thy Lord's command, and obey not of them any guilty one or disbeliever.
Saheeh International: So be patient for the decision of your Lord and do not obey from among them a sinner or ungrateful [disbeliever].
Shakir: Therefore wait patiently for the command of your Lord, and obey not from among them a sinner or an ungrateful one.
Yusuf Ali: Therefore be patient with constancy to the Command of thy Lord, and hearken not to the sinner or the ingrate among them.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم ایت
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے