Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           "Time" or "Man"-76 سورت الدھر ›Ayah No-15 ایت نمبر
| وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِیْرَاۡۙ |
| آسان اُردو | اور اُن پرچاندی سے بنے ہوئے پیالوں کا دور ہو گا، اور گلاس جیسے کہ صاف شفاف شیشہ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان کے سامنے چاندی کے برتن اور وہ پیالے گردش میں لائے جائیں گے جو شیشے کے ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُن کے آگے چاندی کے برتن اور شیشے کے پیالے گردش کرائے جا رہے ہونگے |
| احمد رضا خان | اور ان پر چاندی کے برتنوں اور کوزوں کا دور ہوگا جو شیشے کے مثل ہورہے ہوں گے، |
| احمد علی | اوران پر چاندی کے برتن اور شیشے کے آبخوروں کا دور چل رہا ہوگا |
| فتح جالندھری | خدام) چاندی کے باسن لئے ہوئے ان کے اردگرد پھریں گے اور شیشے کے (نہایت شفاف) گلاس |
| طاہر القادری | اور (خُدام) ان کے گرد چاندی کے برتن اور (صاف ستھرے) شیشے کے گلاس لئے پھرتے ہوں گے، |
| علامہ جوادی | ان کے گرد چاندی کے پیالے اور شیشے کے ساغروں کی گردش ہوگی |
| ایم جوناگڑھی | اور ان پر چاندی کے برتنوں اور ان جاموں کا دور کرایا جائے گا جو شیشے کے ہوں گے |
| حسین نجفی | اور ان کے سامنے چاندی کے برتن اور شیشہ کے چمکدار گلاس گردش میں ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And brought round amongst them will be vessels of silver and also goblets of glass. |
| M.M.Pickthall: | Goblets of silver are brought round for them, and beakers (as) of glass |
| Saheeh International: | And there will be circulated among them vessels of silver and cups having been [created] clear [as glass], |
| Shakir: | And there shall be made to go round about them vessels of silver and goblets which are of glass, |
| Yusuf Ali: | And amongst them will be passed round vessels of silver and goblets of crystal,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نیک بندوں کے بارے میں
ان کا اجر
علمی ایت