Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           "Time" or "Man"-76 سورت الدھر ›Ayah No-14 ایت نمبر
| وَ دَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا |
| آسان اُردو | اور اس (جنت) کے سائے اُن پر جھکے ہوے ہوں گے اور اس کے گھچے دار پھل نیچے جھکے جھکے ہوئے ہوں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور حالت یہ ہوگی کہ ان باغوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے، اور ان کے پھل مکمل طور سے ان کے آگے رام کردیے جائیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جنت کی چھاؤں ان پر جھکی ہوئی سایہ کر رہی ہوگی، اور اُس کے پھل ہر وقت ان کے بس میں ہوں گے (کہ جس طرح چاہیں انہیں توڑ لیں) |
| احمد رضا خان | اور اس کے سائے ان پر جھکے ہوں گے اور اس کے گچھے جھکا کر نیچے کردیے گئے ہوں گے |
| احمد علی | اور ان پر اس کے سائے جھک رہے ہوں گے اور پھلوں کے گوشے بہت ہی قریب لٹک رہے ہوں گے |
| فتح جالندھری | ان سے (ثمردار شاخیں اور) ان کے سائے قریب ہوں گے اور میوؤں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے |
| طاہر القادری | اور (جنت کے درختوں کے) سائے ان پر جھک رہے ہوں گے اور ان کے (میووں کے) گچھے جھک کر لٹک رہے ہوں گے، |
| علامہ جوادی | ان کے سروں پر قریب ترین سایہ ہوگا اور میوے بالکل ان کے اختیار میں کردیئے جائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور ان کے (میوے اور) گچھے نیچے لٹکائے ہوئے ہوں گے |
| حسین نجفی | ان (باغہائے بہشت) کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور ان کے میوے ان کی دسترس میں ہوں گے (کہ ہر وقت بلاتکلف کھا سکیں گے)۔ |
| M.Daryabadi: | And close upon them will be the shades thereof, and low will hang the clusters thereof greatly. |
| M.M.Pickthall: | The shade thereof is close upon them and the clustered fruits thereof bow down. |
| Saheeh International: | And near above them are its shades, and its [fruit] to be picked will be lowered in compliance. |
| Shakir: | And close down upon them (shall be) its shadows, and its fruits shall be made near (to them), being easy to reach. |
| Yusuf Ali: | And the shades of the (Garden) will come low over them, and the bunches (of fruit), there, will hang low in humility. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نیک بندوں کے بارے میں
ان کا اجر
علمی ایت