اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              The Rising of the Dead-75 سورت القیٰمۃ Ayah No-5 ایت نمبر

بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ
آسان اُردو نہیں! انسان تو چاہتا ہے کہ جھٹلائے اپنے آگے کو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اصل بات یہ ہے کہ انسان چاہتا یہ ہے کہ اپنی آگے کی زندگی میں بھی ڈھٹائی سے گناہ کرتا ہے۔
ابو الاعلی مودودی مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے
احمد رضا خان بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ اس کی نگاہ کے سامنے بدی کرے
احمد علی بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آئندہ بھی نافرمانی کرتا رہے
فتح جالندھری مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے
طاہر القادری بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے آگے (کی زندگی میں) بھی گناہ کرتا رہے،
علامہ جوادی بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے سامنے برائی کرتا چلا جائے
ایم جوناگڑھی بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے
حسین نجفی بلکہ انسان چاہتا ہے کہ اپنے آگے (آئندہ زندگی میں) بھی بدعملی کرتا رہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Aye! man desireth that he may sin before him.
M.M.Pickthall: But man would fain deny what is before him.
Saheeh International: But man desires to continue in sin.
Shakir: Nay! man desires to give the lie to what is before him.
Yusuf Ali: But man wishes to do wrong (even) in the time in front of him.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
انسان کی فطرت