اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              The Rising of the Dead-75 سورت القیٰمۃ Ayah No-37 ایت نمبر

اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰىۙ
آسان اُردو کیا وہ منی سے ایک قطرہ نہیں تھا جو کہ ٹپکا (نکلا)؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کیا وہ اس منی کا ایک قطرہ نہیں تھا جو (ماں کے رحم میں) ٹپکایا جاتا ہے ؟
ابو الاعلی مودودی کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟
احمد رضا خان کیا وہ ایک بوند نہ تھا اس منی کا کہ گرائی جائے
احمد علی کیا وہ ٹپکتی منی کی ایک بوند نہ تھا
فتح جالندھری کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
طاہر القادری کیا وہ (اپنی اِبتداء میں) منی کا ایک قطرہ نہ تھا جو (عورت کے رحم میں) ٹپکا دیا جاتا ہے،
علامہ جوادی کیا وہ اس منی کا قطرہ نہیں تھا جسے رحم میں ڈالا جاتا ہے
ایم جوناگڑھی کیا وه ایک گاڑھے پانی کا قطره نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟
حسین نجفی کیاوہ شروع میں منی کا ایک قطرہ نہ تھا جو (رحم میں) ٹپکایا جاتا ہے؟
=========================================
M.Daryabadi: Was he not a sperm of emission emitted?
M.M.Pickthall: Was he not a drop of fluid which gushed forth?
Saheeh International: Had he not been a sperm from semen emitted?
Shakir: Was he not a small seed in the seminal elements,
Yusuf Ali: Was he not a drop of sperm emitted (in lowly form)?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
انسان سے کیا گیا سوال
علمی ایت