اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              The Rising of the Dead-75 سورت القیٰمۃ Ayah No-3 ایت نمبر

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗؕ
آسان اُردو کیاانسان سوچتا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیاں اکھٹی نہیں کریں گے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو اکٹھا نہیں کرسکیں گے ؟
ابو الاعلی مودودی کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟
احمد رضا خان کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے،
احمد علی کیا انسان سمجھتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہ کریں گے
فتح جالندھری کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟
طاہر القادری کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو (جو مرنے کے بعد ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جائیں گی) ہرگز اِکٹھا نہ کریں گے،
علامہ جوادی کیا یہ انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہ کرسکیں گے
ایم جوناگڑھی کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں
حسین نجفی کیا انسان یہ گمان کرتا ہے کہ ہم اس کی (بوسیدہ) ہڈیوں کو جمع نہیں کریں گے؟
=========================================
M.Daryabadi: Deemest man that We shall not assemble his bones?
M.M.Pickthall: Thinketh man that We shall not assemble his bones?
Saheeh International: Does man think that We will not assemble his bones?
Shakir: Does man think that We shall not gather his bones?
Yusuf Ali: Does man think that We cannot assemble his bones?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
گذشتہ دو ایات میں یوم قیامت اور نفس ملامہ کی قسمیں کھانے کے بعد انسان کی سوچ کے بارے میں یہ سوال ہے