اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              The Cloaked One-74 سورت المدثر Ayah No-17 ایت نمبر

سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًاؕ
آسان اُردو اُس کو میں ایک خوفناک عذاب پر چڑھاؤں گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی عنقریب میں اسے ایک کٹھن چڑھائی پر چڑھاؤں گا۔
ابو الاعلی مودودی میں تو اسے عنقریب ایک کٹھن چڑھائی چڑھواؤں گا
احمد رضا خان قریب ہے کہ میں اسے آگ کے پہاڑ صعود پر چڑھاؤں،
احمد علی عنقریب میں اسے اونچی گھاٹی پر چڑھاؤں گا
فتح جالندھری ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے
طاہر القادری عنقریب میں اسے سخت مشقت (کے عذاب) کی تکلیف دوں گا،
علامہ جوادی تو ہم عنقریب اسے سخت عذاب میں گرفتار کریں گے
ایم جوناگڑھی عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا
حسین نجفی میں عنقریب (دوزخ کی) ایک سخت چڑھائی پر اسے چڑھا دوں گا۔
=========================================
M.Daryabadi: Anon I shall afflict him with a fearful woe.
M.M.Pickthall: On him I shall impose a fearful doom.
Saheeh International: I will cover him with arduous torment.
Shakir: I will make a distressing punishment overtake him.
Yusuf Ali: Soon will I visit him with a mount of calamities!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت