اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              The Enshrouded One-73 سورت المزمل Ayah No-9 ایت نمبر

رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا
آسان اُردو مشرق اور مغرب کا رب ہے؛ کوئی بھی معبود نہیں ماسوائے وہی، پس آپﷺ اُسی کو اپنا محافظ(وکیل) چنیں۔۔۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اس لیے اسی کو کارساز بنا لو۔
ابو الاعلی مودودی وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، لہٰذا اُسی کو اپنا وکیل بنا لو
احمد رضا خان وہ پورب کا رب اور پچھم کا رب اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ
احمد علی وہ مشرق اور مغرب کا مالک ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں پس اسی کو کارساز بنا لو
فتح جالندھری مشرق اور مغرب کا مالک (ہے اور) اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اسی کو اپنا کارساز بناؤ
طاہر القادری وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، سو اُسی کو (اپنا) کارساز بنا لیں،
علامہ جوادی وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے لہذا آپ اسی کو اپنا نگراں بنالیں
ایم جوناگڑھی مشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کار ساز بنالے
حسین نجفی وہ مشرق و مغرب کا پروردگار ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔ پس اسی کو اپنا کارساز بنائیے۔
=========================================
M.Daryabadi: Lord of the east and the west! No God is there but He! Wherefore take Him for thy trustee.
M.M.Pickthall: Lord of the East and the West; there is no Allah save Him; so choose thou Him alone for thy defender -
Saheeh International: [He is] the Lord of the East and the West; there is no deity except Him, so take Him as Disposer of [your] affairs.
Shakir: The Lord of the East and the West-- there is no god but He-- therefore take Him for a protector.
Yusuf Ali: (He is) Lord of the East and the West: there is no god but He: take Him therefore for (thy) Disposer of Affairs.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایت آپﷺ کے متعلق ہیں
محکم ایت ہے