اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              The Enshrouded One-73 سورت المزمل Ayah No-8 ایت نمبر

وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ
آسان اُردو اور اپنے رب کا نام یاد کریں اور اُس کی طرف وابستگی کریں، ایک مکمل وابستگی۔۔۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو، اور سب سے الگ ہو کر پورے کے پورے اسی کے ہو رہو۔
ابو الاعلی مودودی اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کرو اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو
احمد رضا خان اور اپنے رب کا نام یاد کرو اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہو رہو
احمد علی اور اپنے رب کا نام لیا کرو اور سب سے الگ ہو کر اسی کی طرف آ جاؤ
فتح جالندھری تو اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو اور ہر طرف سے بےتعلق ہو کر اسی کی طرف متوجہ ہوجاؤ
طاہر القادری اور آپ اپنے رب کے نام کا ذِکر کرتے رہیں اور (اپنے قلب و باطن میں) ہر ایک سے ٹوٹ کر اُسی کے ہو رہیں،
علامہ جوادی اور آپ اپنے رب کے نام کا ذکر کریں اور اسی کے ہو رہیں
ایم جوناگڑھی تو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہوجا
حسین نجفی اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کیجئے اور (سب سے کٹ کر) اسی کی طرف متوجہ ہو جائیے۔
=========================================
M.Daryabadi: And remember thou the name of thy Lord, and devote thyself to Him with an exclusive devotion.
M.M.Pickthall: So remember the name of thy Lord and devote thyself with a complete devotion -
Saheeh International: And remember the name of your Lord and devote yourself to Him with [complete] devotion.
Shakir: And remember the name of your Lord and devote yourself to Him with (exclusive) devotion.
Yusuf Ali: But keep in remembrance the name of thy Lord and devote thyself to Him whole-heartedly.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایت آپﷺ کے متعلق ہیں
محکم ایت ہے