اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              The Enshrouded One-73 سورت المزمل Ayah No-10 ایت نمبر

وَ اصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا
آسان اُردو اور اس پر صبر کریں جو وہ (لوگ)کہتے ہیں، اور اُن سے ایک باوقار علیحدگی سے الگ ہو جائیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جو باتیں یہ (کافر لوگ) کہتے ہیں ان پر صبر سے کام لو، اور خوبصورتی کے ساتھ ان سے کنارہ کرلو۔
ابو الاعلی مودودی اور جو باتیں لوگ بنا رہے ہیں ان پر صبر کرو اور شرافت کے ساتھ اُن سے الگ ہو جاؤ
احمد رضا خان اور کافروں کی باتوں پر صبر فرماؤ اور انہیں اچھی طرح چھوڑ دو
احمد علی اور کافروں کی باتوں پر صبر کرو اور انہیں عمدگی سے چھوڑ دو
فتح جالندھری اور جو جو (دل آزار) باتیں یہ لوگ کہتے ہیں ان کو سہتے رہو اور اچھے طریق سے ان سے کنارہ کش رہو
طاہر القادری اور آپ ان (باتوں) پر صبر کریں جو کچھ وہ (کفار) کہتے ہیں، اور نہایت خوبصورتی کے ساتھ ان سے کنارہ کش ہو جائیں،
علامہ جوادی اور یہ لوگ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اس پر صبر کریں اور انہیں خوبصورتی کے ساتھ اپنے سے الگ کردیں
ایم جوناگڑھی اور جو کچھ وه کہیں تو سہتا ره اور وضعداری کے ساتھ ان سے الگ تھلگ ره
حسین نجفی اور ان (کفار) کی باتوں پر صبر کیجئے! اور بڑی خوبصورتی کے ساتھ ان سے الگ ہو جائیے۔
=========================================
M.Daryabadi: And bear thou with patience whatsoever they say, and depart from them with a becoming departure.
M.M.Pickthall: And bear with patience what they utter, and part from them with a fair leave-taking.
Saheeh International: And be patient over what they say and avoid them with gracious avoidance.
Shakir: And bear patiently what they say and avoid them with a becoming avoidance.
Yusuf Ali: And have patience with what they say, and leave them with noble (dignity).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایت آپﷺ کے متعلق ہیں
محکم ایت ہے