اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر              The Enshrouded One-73 سورت المزمل Ayah No-6 ایت نمبر

اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّ اَقْوَمُ قِیْلًاؕ
آسان اُردو بے شک! رات کا اُٹھنا وہ شدیداثر والا اور کہی ہوئی بات سیدھی(یقینی) ہوتی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بیشک رات کے وقت اٹھنا ہی ایسا عمل ہے جس سے نفس اچھی طرح کچلا جاتا ہے، اور بات بھی بہتر طریقے پر کہی جاتی ہے۔
ابو الاعلی مودودی درحقیقت رات کا اٹھنا نفس پر قابو پانے کے لیے بہت کارگر اور قرآن ٹھیک پڑھنے کے لیے زیادہ موزوں ہے
احمد رضا خان بیشک رات کا اٹھنا وہ زیادہ دباؤ ڈالتا ہے اور بات خوب سیدھی نکلتی ہے
احمد علی بےشک رات کا اٹھنا نفس کو خوب زیر کرتا ہے اور بات بھی صحیح نکلتی ہے
فتح جالندھری کچھ شک نہیں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہیمی) کو سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھی خوب درست ہوتا ہے
طاہر القادری بے شک رات کا اُٹھنا (نفس کو) سخت پامال کرتا ہے اور (دِل و دِماغ کی یک سُوئی کے ساتھ) زبان سے سیدھی بات نکالتا ہے،
علامہ جوادی بیشک رات کا اُٹھنا نفس کی پامالی کے لئے بہترین ذریعہ اور ذکر کا بہترین وقت ہے
ایم جوناگڑھی بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بہت درست کر دینے واﻻ ہے
حسین نجفی بےشک رات کا اٹھنا سخت روندتا ہے (اور سخت کوفت کا باعث ہے) مگر ذکر (خدا اور قرآن خوانی) کیلئے زیادہ موزوں اور ٹھیک ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily the rising by night! it is most curbing and most conducive to right speech.
M.M.Pickthall: Lo! the vigil of the night is (a time) when impression is more keen and speech more certain.
Saheeh International: Indeed, the hours of the night are more effective for concurrence [of heart and tongue] and more suitable for words.
Shakir: Surely the rising by night is the firmest way to tread and the best corrective of speech.
Yusuf Ali: Truly the rising by night is most potent for governing (the soul), and most suitable for (framing) the Word (of Prayer and Praise).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایت آپﷺ کے متعلق ہیں
علمی ایت