Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           The Enshrouded One-73 سورت المزمل ›Ayah No-4 ایت نمبر
| اَوْ زِدْ عَلَیْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًاؕ |
| آسان اُردو | یا اُس (وقت) پر(تھوڑا سا) زیادہ کر لے اور قرآن پڑھ ٹھیر ٹھیر کر |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یا اس سے کچھ زیادہ کرلو، اور قرآن کی تلاوت اطمینان سے صاف صاف کیا کرو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یا اس سے کچھ کم کر لو یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو، اور قرآن کو خوب ٹھیر ٹھیر کر پڑھو |
| احمد رضا خان | یا اس پر کچھ بڑھاؤ اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو |
| احمد علی | یا اس پر زیادہ کر دو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو |
| فتح جالندھری | یا اس سے کچھ کم یا کچھ زیادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو |
| طاہر القادری | یا اس پر کچھ زیادہ کر دیں اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کریں، |
| علامہ جوادی | یا کچھ زیادہ کردو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر باقاعدہ پڑھو |
| ایم جوناگڑھی | یا اس پر بڑھا دے اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کر |
| حسین نجفی | یا اس سے کچھ بڑھا دیجئے! اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (اور واضح کر کے) پڑھا کیجئے! ۔ |
| M.Daryabadi: | Or increase thereto. And intone the Qur'an with a measured intontion. s |
| M.M.Pickthall: | Or add (a little) thereto - and chant the Qur'an in measure, |
| Saheeh International: | Or add to it, and recite the Qur'an with measured recitation. |
| Shakir: | Or add to it, and recite the Quran as it ought to be recited. |
| Yusuf Ali: | Or a little more; and recite the Qur'an in slow, measured rhythmic tones. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایت آپﷺ کے متعلق ہیں
محکم ایت ہے