Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           Noah-71 سورت نوح ›Ayah No-21 ایت نمبر
| قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِیْ وَ اتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ یَزِدْهُ مَالُهٗ وَ وَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًاۚ |
| آسان اُردو | نوحؑ نے کہا: میرے رب! بے شک اُنہوں نے میری تونافرمانی کی ہے. اوراُنہوں نے(اُسی کی) پیروی کی ہے جس کا مال اور اُس کی اولاد نے اُس کو اضافہ نہیں دیا ماسوائے خسارے کے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | نوح نے کہا : اے میرے پروردگار ! حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے میرا کہنا نہیں مانا، اور ان (سرداروں) کے پیچھے چل پڑے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | نوحؑ نے کہا، "میرے رب، اُنہوں نے میری بات رد کر دی اور اُن (رئیسوں) کی پیروی کی جو مال اور اولاد پا کر اور زیادہ نامراد ہو گئے ہیں |
| احمد رضا خان | نوح نے عرض کی، اے میرے رب! انہوں نے میری نافرمانی کی اور ایسے کے پیچھے ہولیے جیسے اس کے مال اور اولاد نے نقصان ہی بڑھایا |
| احمد علی | نوح نے کہا اے میرے رب بے شک انہوں نے میرا کہنا نہ مانا اور اس کو مانا جس کو اس کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ بھی فائد نہں دیا |
| فتح جالندھری | (اس کے بعد) نوح نے عرض کی کہ میرے پروردگار! یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا |
| طاہر القادری | نوح (علیہ السلام)نے عرض کیا: اے میرے رب! انہوں نے میری نافرمانی کی اور اُس (سرکش رؤساء کے طبقے) کی پیروی کرتے رہے جس کے مال و دولت اور اولاد نے انہیں سوائے نقصان کے اور کچھ نہیں بڑھایا، |
| علامہ جوادی | اور نوح نے کہا کہ پروردگار ان لوگوں نے میری نافرمانی کی ہے اور اس کا اتباع کرلیا ہے جو مال و اولاد میں سوائے گھاٹے کے کچھ نہیں دے سکتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | نوح (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! ان لوگوں نے میری تو نافرمانی کی اور ایسوں کی فرمانبرداری کی جن کے مال واوﻻد نے ان کو (یقیناً) نقصان ہی میں بڑھایا ہے |
| حسین نجفی | نوح(ع) نے(بارگاہِ خداوندی میں) عرض کیا اے میرے پروردگار ان لوگوں نے میری نافرمانی کی ہے اور ان (بڑے) لوگوں کی پیروی کی ہے جن کے مال و اولاد نے ان کے خسارے میں اضافہ کیا ہے (اور کوئی فائدہ نہیں پہنچایا)۔ |
| M.Daryabadi: | Nuh said. my Lord! verily they have disobeyed me and followed them whose riches and children have only increased them in loss. |
| M.M.Pickthall: | Noah said: My Lord! Lo! they have disobeyed me and followed one whose wealth and children increase him in naught save ruin; |
| Saheeh International: | Noah said, "My Lord, indeed they have disobeyed me and followed him whose wealth and children will not increase him except in loss. |
| Shakir: | Nuh said: My Lord! surely they have disobeyed me and followed him whose wealth and children have added to him nothing but loss. |
| Yusuf Ali: | Noah said: "O my Lord! They have disobeyed me, but they follow (men) whose wealth and children give them no increase but only Loss. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حجرت نوح ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں
تاریخی ایت
علمی ایت
٭یعنی امیر آدمی جو کہ صرف دنیاوی زندگی چاہتا ہے اس کی ہی پیروی کرنا چاہتے ہیں