Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           Noah-71 سورت نوح ›Ayah No-15 ایت نمبر
| اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاۙ |
| آسان اُردو | کیا تم دیکھتے نہیں کہ کسطرح اللہ نے سات آسمانوں کو اوپر تلے پیدا کیا ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا تم نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان اوپر تلے پیدا فرمائے ہیں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے |
| احمد رضا خان | کیا تم نہیں دیکھتے اللہ نے کیونکر سات آسمان بنائے ایک پر ایک، |
| احمد علی | کیا تم نہیں دیکھتے کہ الله نے سات آسمان اوپر تلے (کیسے) بنائے ہیں |
| فتح جالندھری | کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں |
| طاہر القادری | کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے کس طرح سات (یا متعدّد) آسمانی کرّے باہمی مطابقت کے ساتھ (طبق در طبق) پیدا فرمائے، |
| علامہ جوادی | کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے کس طرح تہ بہ تہ سات آسمان بنائے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے اوپر تلے کس طرح سات آسمان پیدا کر دیئے ہیں |
| حسین نجفی | کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہہ بر تہہ بنا ئے؟ |
| M.Daryabadi: | Behold ye not in what wise Allah hath created seven heavens in storeys. |
| M.M.Pickthall: | See ye not how Allah hath created seven heavens in harmony, |
| Saheeh International: | Do you not consider how Allah has created seven heavens in layers |
| Shakir: | Do you not see how Allah has created the seven heavens, one above another, |
| Yusuf Ali: | "'See ye not how Allah has created the seven heavens one above another, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حجرت نوح ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں
تاریخی ایت
علمی ایت