Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           Noah-71 سورت نوح ›Ayah No-13 ایت نمبر
| مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًاۚ |
| آسان اُردو | تمہیں کیاہے کہ تم اللہ کی طرف وقار(عزت) کی اُمید نہیں رکھتے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت سے بالکل نہیں ڈرتے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ اللہ کے لیے تم کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے؟ |
| احمد رضا خان | تمہیں کیا ہوا اللہ سے عزت حاصل کرنے کی امید نہیں کرتے |
| احمد علی | تمہیں کیا ہو گیا تم الله کی عظمت کا خیال نہیں رکھتے |
| فتح جالندھری | تم کو کیا ہوا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا اعتقاد نہیں رکھتے |
| طاہر القادری | تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اﷲ کی عظمت کا اِعتقاد اور معرفت نہیں رکھتے، |
| علامہ جوادی | آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا خیال نہیں کرتے ہو |
| ایم جوناگڑھی | تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی برتری کا عقیده نہیں رکھتے |
| حسین نجفی | تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت کی پروانہیں کرتے؟ |
| M.Daryabadi: | What aileth you that ye expect not in Allah majesty! |
| M.M.Pickthall: | What aileth you that ye hope not toward Allah for dignity |
| Saheeh International: | What is [the matter] with you that you do not attribute to Allah [due] grandeur |
| Shakir: | What is the matter with you that you fear not the greatness of Allah? |
| Yusuf Ali: | "'What is the matter with you, that ye place not your hope for kindness and long-suffering in Allah,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حجرت نوح ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں
تاریخی ایت
علمی ایت