Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           Noah-71 سورت نوح ›Ayah No-12 ایت نمبر
| وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ |
| آسان اُردو | اور تمہاری مال دولت اور بیٹوں سے مدد کرے گا، اور تمہارے لئے باغ بنائے گا اور تمہارے لئے نہریں بنائے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا، اور تمہارے لیے باغات پیدا کرے گا، اور تمہاری خاطر نہریں مہیا کردے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کر دے گا |
| احمد رضا خان | اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا |
| احمد علی | اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنا دے گا |
| فتح جالندھری | اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا |
| طاہر القادری | اور تمہاری مدد اَموال اور اولاد کے ذریعے فرمائے گا اور تمہارے لئے باغات اُگائے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری کر دے گا، |
| علامہ جوادی | اور اموال و اولاد کے ذریعہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لئے باغات اور نہریں قرار دے گا |
| ایم جوناگڑھی | اور تمہیں خوب پے درپے مال اور اوﻻد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لیے نہریں نکال دے گا |
| حسین نجفی | اور مال و اولاد سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہارے لئے باغات پیدا کرے گا اور تمہارے لئے نہریں قرار دے گا۔ |
| M.Daryabadi: | And He will add Unto you riches and children and will appoint Unto you gardens and will appoint Unto you rivers. |
| M.M.Pickthall: | And will help you with wealth and sons, and will assign unto you Gardens and will assign unto you rivers. |
| Saheeh International: | And give you increase in wealth and children and provide for you gardens and provide for you rivers. |
| Shakir: | And help you with wealth and sons, and make for you gardens, and make for you rivers. |
| Yusuf Ali: | "'Give you increase in wealth and sons; and bestow on you gardens and bestow on you rivers (of flowing water). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حجرت نوح ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں
تاریخی ایت
علمی ایت