Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           Noah-71 سورت نوح ›Ayah No-10 ایت نمبر
| فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ |
| آسان اُردو | پھرمیں نے کہا: اپنے رب سے معافی مانگو. بے شک! وہ بہت معاف کرنے والا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | چنانچہ میں نے کہا کہ : اپنے پروردگار سے مغفرت مانگو، یقین جانو وہ بہت بخشنے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے |
| احمد رضا خان | تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے |
| احمد علی | پس میں نے کہا اپنے رب سے بخشش مانگو بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے |
| فتح جالندھری | اور کہا کہ اپنے پروردگار سے معافی مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے |
| طاہر القادری | پھر میں نے کہا کہ تم اپنے رب سے بخشش طلب کرو، بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور کہا کہ اپنے پروردگار سے استغفار کرو کہ وہ بہت زیادہ بخشنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور میں نے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناه بخشواؤ (اور معافی مانگو) وه یقیناً بڑا بخشنے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | (چنانچہ) میں نے (ان سے) کہا کہ اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرو وہ یقیناً بڑا بخشنے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And I said: ask forgiveness of your Lord; verily He is ever Most Forgiving. |
| M.M.Pickthall: | And I have said: Seek pardon of your Lord. Lo! He was ever Forgiving. |
| Saheeh International: | And said, 'Ask forgiveness of your Lord. Indeed, He is ever a Perpetual Forgiver. |
| Shakir: | Then I said, Ask forgiveness of your Lord, surely He is the most Forgiving: |
| Yusuf Ali: | "Saying, 'Ask forgiveness from your Lord; for He is Oft-Forgiving; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حجرت نوح ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں
تاریخی ایت
علمی ایت