Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹       The Ascending Stairways-70 سورت المعارج ›Ayah No-36 ایت نمبر
| فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ |
| آسان اُردو | پھر کیا ہے اُن کو جو کفر کرتے ہیں وہ آپﷺ کی طرف دوڑے آ رہے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | تو (اے پیغمبر) ان کافروں کو کیا ہوگیا کہ یہ تمہاری طرف چڑھے چلے آرہے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے، |
| احمد رضا خان | تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں |
| احمد علی | پس کافروں کو کیا ہوگیا کہ آپ کی طرف دوڑے آ رہے ہیں |
| فتح جالندھری | تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں |
| طاہر القادری | تو کافروں کو کیا ہو گیا ہے کہ آپ کی طرف دوڑے چلے آرہے ہیں، |
| علامہ جوادی | پھر ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ آپ کی طرف بھاگے چلے آرہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | پس کافروں کو کیاہو گیا ہے کہ وه تیری طرف دوڑتے آتے ہیں |
| حسین نجفی | (اے نبی(ص)) ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ ٹکٹکی باندھے آپ(ص) کی طرف دو ڑے چلے آرہے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | What aileth those who disbelieve, toward thee hastening. |
| M.M.Pickthall: | What aileth those who disbelieve, that they keep staring toward thee (O Muhammad), open-eyed, |
| Saheeh International: | So what is [the matter] with those who disbelieve, hastening [from] before you, [O Muhammad], |
| Shakir: | But what is the matter with those who disbelieve that they hasten on around you, |
| Yusuf Ali: | Now what is the matter with the Unbelievers that they rush madly before thee- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین سے مراد وہ لوگ جو پچھلی آیات والی خصوصیات نہیں رکھتے