Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹       The Ascending Stairways-70 سورت المعارج ›Ayah No-28 ایت نمبر
| اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ |
| آسان اُردو | بے شک! اُن کے رب کا عذاب سلامتی والا تو نہیں۔۔۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقینا ان کے پروردگار کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے بےفکری برتی جائے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیونکہ اُن کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو |
| احمد رضا خان | بیشک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں |
| احمد علی | بے شک ان کے رب کے عذاب کا خطرہ لگا ہوا ہے |
| فتح جالندھری | بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے |
| طاہر القادری | بے شک ان کے رب کا عذاب ایسا نہیں جس سے بے خوف ہوا جائے، |
| علامہ جوادی | بیشک عذاب پروردگار بے خوف رہنے والی چیز نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں |
| حسین نجفی | کیونکہ ان کے پروردگار کا عذاب وہ چیز ہے جس سے کسی کو مطمئن نہیں ہونا چاہئے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily the torment of their Lord is not a thing to feel secure from. |
| M.M.Pickthall: | Lo! the doom of their Lord is that before which none can feel secure - |
| Saheeh International: | Indeed, the punishment of their Lord is not that from which one is safe - |
| Shakir: | Surely the chastisement of their Lord is (a thing) not to be felt secure of-- |
| Yusuf Ali: | For their Lord's displeasure is the opposite of Peace and Tranquillity;- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
عبادت گزار لوگوں کی خصوصیات