اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-190 ایت نمبر

فَلَمَّاۤ اٰتٰهُمَا صَالِحًا جَعَلَا لَهٗ شُرَكَآءَ فِیْمَاۤ اٰتٰهُمَا١ۚ فَتَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ
آسان اُردو پھرجب وہ (اللہ) اُن دونوں (میاں بیوی) کو ایک صالح (تندرست بچہ) دیتا ہے ، تو وہ دونوں (میاں بیوی) اُس (اللہ) کے شریک بنالیتے ہیں اُس میں جو کچھ وہ(اللہ) ان کو دیتا ہے پس اللہ اعلی (برتر)ہے اُس سے جو و ہ شرک کرتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لیکن جب اللہ نے ان کو ایک تندرست بچہ دے دیا تو ان دونوں نے اللہ کی عطا کی ہوئی نعمت میں اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہرانا شروع کردیا، حالانکہ اللہ ان کا مشرکانہ باتوں سے کہیں بلند اور برتر ہے۔
ابو الاعلی مودودی مگر جب اللہ نے ان کو ایک صحیح و سالم بچہ دے دیا تو وہ اس کی اِس بخشش و عنایت میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھیرانے لگے اللہ بہت بلند و برتر ہے ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
احمد رضا خان پھر جب اس نے انہیں جیسا چاہیے بچہ عطا فرمایا انہوں نے اس کی عطا میں اس کے ساجھی ٹھہرائے تو اللہ کو برتری ہے ان کے شرک سے
احمد علی پھر جب الله نے انکو صحیح سالم اولاد دی تو الله کی دی ہوئی چیزوں میں وہ دونوں الله کا شریک بنانے لگے سو الله ان کے شرک سے پاک ہے
فتح جالندھری جب وہ ان کو صحیح و سالم (بچہ) دیتا ہے تو اس (بچے) میں جو وہ ان کو دیتا ہے اس کا شریک مقرر کرتے ہیں۔ جو وہ شرک کرتے ہیں (خدا کا رتبہ) اس سے بلند ہے
طاہر القادری پھر جب اس نے انہیں تندرست بچہ عطا فرما دیا تو دونوں اس (بچے) میں جو انہیں عطا فرمایا تھا اس کے لئے شریک ٹھہرانے لگے تو اللہ ان کے شریک بنانے سے بلند و برتر ہے،
علامہ جوادی اس کے بعد جب اس نے صُالح فرزند دے دیا تو اللہ کی عطا میں اس کا شریک قرار دے دیا جب کہ خدا ان شریکوں سے کہیں زیادہ بلند و برتر ہے
ایم جوناگڑھی سو جب اللہ نے دونوں کو صحیح سالم اوﻻد دے دی تو اللہ کی دی ہوئی چیز میں وه دونوں اللہ کے شریک قرار دینے لگے، سو اللہ پاک ہے ان کے شرک سے
حسین نجفی مگر جب وہ ان دونوں کو صحیح و سالم فرزند عطا کر دیتا ہے۔ تو یہ دونوں اس کی عطا کردہ چیز (اولاد) میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھہرانے لگتے ہیں۔ اللہ اس سے بہت برتر ہے جو مشرک کرتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: But when He vouchsafeth the twain a goodly child they set up unto Him associates in respect of that which He hath vouchsafed to them. Exalted be Allah far from that which they associate!
M.M.Pickthall: But when He gave unto them aright, they ascribed unto Him partners in respect of that which He had given them. High is He Exalted above all that they associate (with Him).
Saheeh International: But when He gives them a good [child], they ascribe partners to Him concerning that which He has given them. Exalted is Allah above what they associate with Him.
Shakir: But when He gives them a good one, they set up with Him associates in what He has given them; but high is Allah above what they associate (with Him).
Yusuf Ali: But when He giveth them a goodly child, they ascribe to others a share in the gift they have received: but Allah is exalted high above the partners they ascribe to Him.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
٭یعنی بچہ تو اللہ باری تعالی کی ذات سے مانگ مانگ کر لیتے ہیں مگر جب بچہ ہو جاتا ہے توکہتے ہیں کہ فلاں فلاں سے دعا کی، دعا کروائی یا اُس نے دلوا دیا ہے