Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-113 ایت نمبر
| وَ جَآءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوْۤا اِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ |
| آسان اُردو | اور جادوگر فرعون کے پاس آئے، اور اُنہوں نے کہا: بے شک اگر ہم غالب ہوئے(یعنی جیتے) تو واقعی ہمارے لیے اجر(انعام) ہوگا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (چنانچہ ایسا ہی ہوا) اور جادوگر فرعون کے پاس آگئے (اور) انہوں نے کہا کہ : اگر ہم (موسیٰ پر) غالب آگئے تو ہمیں کوئی انعام تو ضرور ملے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | چنانچہ جادوگر فرعون کے پاس آ گئے اُنہوں نے "اگر ہم غالب رہے تو ہمیں اس کا صلہ تو ضرور ملے گا؟" |
| احمد رضا خان | اور جادوگر فرعون کے پاس آئے بولے کچھ ہمیں انعام ملے گا اگر ہم غالب آئیں، |
| احمد علی | اور جادوگر فرعون کے پاس آئے کہا اگر ہم غالب آئے تو ہمیں کچھ صلہ بھی ملے گا |
| فتح جالندھری | (چنانچہ ایسا ہی کیا گیا) اور جادوگر فرعون کے پاس آپہنچے اور کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں صلہ عطا کیا جائے |
| طاہر القادری | اور جادوگر فرعون کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: یقیناً ہمارے لئے کچھ اُجرت ہونی چاہیے بشرطیکہ ہم غالب آجائیں، |
| علامہ جوادی | جادوگر فرعون کے پاس حاضر ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہمیں اس کی اجرت ملے گی |
| ایم جوناگڑھی | اور وه جادوگر فرعون کے پاس حاضر ہوئے، کہنے لگے کہ اگر ہم غالب آئے تو ہم کو کوئی بڑا صلہ ملے گا؟ |
| حسین نجفی | چنانچہ جادوگر فرعون کے پاس آگئے اور کہنے لگے کہ اگر ہم غالب آگئے تو یقینا ہم ایک بڑے معاوضے کے حقدار ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And the magicians came unto Fir'awn. They said: surely there is for us a reward if we are the overcomers. |
| M.M.Pickthall: | And the wizards came to Pharaoh, saying: Surely there will be a reward for us if we are victors. |
| Saheeh International: | And the magicians came to Pharaoh. They said, "Indeed for us is a reward if we are the predominant." |
| Shakir: | And the enchanters came to Firon (and) said: We must surely have a reward if we are the prevailing ones. |
| Yusuf Ali: | So there came the sorcerers to Pharaoh: They said, "of course we shall have a (suitable) reward if we win!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
فرعون کے سرداروں کے آپس میں مشورے
جادوگروں سے مکالمے اور مقابلہ