اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-111 ایت نمبر

قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ اَرْسِلْ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۙ
آسان اُردو اُن (سرداروں) نے کہا : اُس ( موسی ؑ )کو اور اُس کے بھائی کو(ایک عارضی مدت کے لیے) چھوڑ دو، اور شہروں میں(لوگوں کو) اکھٹے کرنے والے بھجوا دو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی انہوں نے کہا کہ : ذرا اس کو اور اس کے بھائی کو کچھ مہلت دو ، اور تمام شہروں میں ہر کارے بھیج دو۔
ابو الاعلی مودودی پھر اُن سب نے فرعون کو مشورہ دیا کہ اسے اور اس کے بھائی کو انتظار میں رکھیے اور تمام شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیے
احمد رضا خان بولے انہیں اور ان کے بھائی کو ٹھہرا اور شہروں میں لوگ جمع کرنے والے بھیج دے،
احمد علی انہوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دے اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیج دے
فتح جالندھری انہوں نے (فرعون سے) کہا کہ فی الحال موسیٰ اور اس کے بھائی کے معاملے کو معاف رکھیے اور شہروں میں نقیب روانہ کر دیجیے
طاہر القادری انہوں نے کہا: (ابھی) اس کے اور اس کے بھائی (کے معاملہ) کو مؤخر کر دو اور (مختلف) شہروں میں (جادوگروں کو) جمع کرنے والے افراد بھیج دو،
علامہ جوادی لوگوں نے کہا کہ ان کو اور ان کے بھائی کو روک لیجئے اور مختلف شہروں میں جمع کرنے والوں کو بھیجئے
ایم جوناگڑھی انہوں نے کہا کہ آپ ان کو اور ان کے بھائی کو مہلت دیجئے اور شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیجئے
حسین نجفی ان لوگوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو روک رکھیے۔ اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجئے۔
=========================================
M.Daryabadi: They said: put him and his bro ther off, and send unto the cities callers.
M.M.Pickthall: They said (unto Pharaoh): Put him off (a while) - him and his brother - and send into the cities summoners,
Saheeh International: They said, "Postpone [the matter of] him and his brother and send among the cities gatherers
Shakir: They said: Put him off and his brother, and send collectors into the cities:
Yusuf Ali: They said: "Keep him and his brother in suspense (for a while); and send to the cities men to collect-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
فرعون کے سرداروں کے آپس میں مشورے