Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-110 ایت نمبر
| یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ١ۚ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ |
| آسان اُردو | وہ چاہتا ہے کہ تمہیں تمہاری زمین(ملک) سے بے دخل کردےپھر اب تم کیا حکم (مشورہ) کرتے ہو؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ چاہتا ہے کہ تمہیں تمہاری زمین سے نکال باہر کرے۔ اب بتاؤ تمہاری کیا رائے ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | تمہیں تمہاری زمین سے بے دخل کرنا چاہتا ہے، اب کہو کیا کہتے ہو؟" |
| احمد رضا خان | تمہیں تمہارے ملک سے نکا لا چاہتا ہے تو تمہارا کیا مشورہ ہے، |
| احمد علی | تمہیں تمہارے ملک سے نکالنا چاہتا ہے پس تم کیا مشورہ دیتے ہو |
| فتح جالندھری | اس کا ارادہ یہ ہے کہ تم کو تمہارے ملک سے نکال دے۔ بھلا تمہاری کیا صلاح ہے؟ |
| طاہر القادری | (لوگو!) یہ تمہیں تمہارے ملک سے نکالنا چاہتا ہے، سو تم کیا مشورہ دیتے ہو، |
| علامہ جوادی | جو تم لوگوں کو تمہاری سرزمین سے نکالنا چاہتاہے اب تم لوگوں کا کیا خیال ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ چاہتا ہے کہ تم کو تمہاری سرزمین سے باہر کر دے سو تم لوگ کیا مشوره دیتے ہو |
| حسین نجفی | (اس پر فرعون نے کہا) یہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دینا چاہتا ہے تو تم کیا مشورہ دیتے ہو؟ |
| M.Daryabadi: | He would drive you forth from your land; so what is it that ye enjoin? |
| M.M.Pickthall: | Who would expel you from your land. Now what do ye advise? |
| Saheeh International: | Who wants to expel you from your land [through magic], so what do you instruct?" |
| Shakir: | He intends to turn you out of your land. What counsel do you then give? |
| Yusuf Ali: | "His plan is to get you out of your land: then what is it ye counsel?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
فرعون کے سرداروں کے آپس میں مشورے