اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-109 ایت نمبر

قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ
آسان اُردو فرعون کی قوم سے سرداروں نے کہا: بے شک! یہ واقعی علم والاجادو گر ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی فرعون کی قوم کے سردار (ایک دوسرے سے) کہنے لگے کہ : یہ تو یقینی طور پر بڑا ماہر جادوگر ہے۔
ابو الاعلی مودودی ا س پر فرعون کی قوم کے سرداروں نے آپس میں کہا کہ "یقیناً یہ شخص بڑا ماہر جادو گر ہے
احمد رضا خان قوم فرعون کے سردار بولے یہ تو ایک علم والا جادوگر ہے
احمد علی فرعون کی قوم کے سرداروں نے کہا بے شک یہ بڑا ماہر جادو گر ہے
فتح جالندھری تو قوم فرعون میں جو سردار تھے وہ کہنے لگے کہ یہ بڑا علامہ جادوگر ہے
طاہر القادری قومِ فرعون کے سردار بولے: بیشک یہ (تو کوئی) بڑا ماہر جادوگر ہے،
علامہ جوادی فرعون کی قوم کے رؤسا نے کہا کہ یہ تو سمجھدار جادوگر ہے
ایم جوناگڑھی قوم فرعون میں جو سردار لوگ تھے انہوں نے کہا کہ واقعی یہ شخص بڑا ماہر جادوگر ہے
حسین نجفی قومِ فرعون کے سرداروں نے (یہ منظر دیکھ کر) کہا کہ یہ شخص (موسیٰ) بڑا ماہر جادوگر ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: The chiefs of the people of Fir'awn said: verily this is a magician knowing.
M.M.Pickthall: The chiefs of Pharaoh's people said: Lo! this is some knowing wizard,
Saheeh International: Said the eminent among the people of Pharaoh, "Indeed, this is a learned magician
Shakir: The chiefs of Firon's people said: most surely this is an enchanter possessed of knowledge:
Yusuf Ali: Said the Chiefs of the people of Pharaoh: "This is indeed a sorcerer well-versed.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
موسی ؑ اور فرعون کے مکالمےاور پھر معجزوں کا استعمال