Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-108 ایت نمبر
| وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ |
| آسان اُردو | اور اُس ( موسی ؑ) نے اپنا ہاتھ باہر نکالا، پھر اُسی وقت وہ (ہاتھ) دیکھنے والوں کے لیے سفید (چمکتا ہوا) تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اپنا ہاتھ (گریبان سے) کھینچا تو وہ سارے دیکھنے والوں کے لیے سامنے یکایک چمکنے لگا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس نے اپنی جیب سے ہاتھ نکالا اور سب دیکھنے والوں کے سامنے وہ چمک رہا تھا |
| احمد رضا خان | اور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکا لا تو وہ دیکھنے والوں کے سامنے جگمگانے لگا |
| احمد علی | او راپنا ہاتھ نکالا تو اسی وقت دیکھنے والوں کے لیے سفید نظر آنے لگا |
| فتح جالندھری | اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کی نگاہوں میں سفید براق (تھا) |
| طاہر القادری | اور اپنا ہاتھ (گریبان میں ڈال کر) نکالا تو وہ (بھی) اسی وقت دیکھنے والوں کے لئے (چمک دار) سفید ہوگیا، |
| علامہ جوادی | اور پھر اپنے ہاتھ کو نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے لئے انتہائی روشن اور چمکدار تھا |
| ایم جوناگڑھی | اور اپنا ہاتھ باہر نکالا سو وه یکایک سب دیکھنے والوں کے روبرو بہت ہی چمکتا ہوا ہو گیا |
| حسین نجفی | اور اپنا ہاتھ باہر نکالا۔ تو وہ ایک دم دیکھنے والوں کے لیے سفید اور روشن تھا۔ |
| M.Daryabadi: | And he drew forth his hand, when lo: it was white unto the beholders. |
| M.M.Pickthall: | And he drew forth his hand (from his bosom), and lo! it was white for the beholders. |
| Saheeh International: | And he drew out his hand; thereupon it was white [with radiance] for the observers. |
| Shakir: | And he drew forth his hand, and lo! it was white to the beholders. |
| Yusuf Ali: | And he drew out his hand, and behold! it was white to all beholders! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
موسی ؑ اور فرعون کے مکالمےاور پھر معجزوں کا استعمال