Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-107 ایت نمبر
| فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚ |
| آسان اُردو | پھر اُس ( موسی ؑ) نے اپنا ڈنڈا(زمین پر)ڈال دیا پھر اُسی وقت وہ ایک واضح سانپ تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس پر موسیٰ نے اپنی لاٹھی پھینکی تو اچانک وہ ایک صاف صاف اژدھا بن گیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکا یک وہ ایک جیتا جاگتا اژدہا تھا |
| احمد رضا خان | تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا وہ فورا ً ایک ظاہر اژدہا ہوگیا |
| احمد علی | پھر اس نے اپنا عصا ڈال دیا وہ اس وقت صریح اژدھا ہو گیا |
| فتح جالندھری | موسیٰ نے اپنی لاٹھی (زمین پر) ڈال دی تو وہ اسی وقت صریح اژدھا (ہوگیا) |
| طاہر القادری | پس موسٰی (علیہ السلام) نے اپنا عصا (نیچے) ڈال دیا تو اسی وقت صریحاً اژدہا بن گیا، |
| علامہ جوادی | موسٰی علیھ السّلامنے اپنا عصا پھینک دیا اور وہ اچھا خاصا سانپ بن گیا |
| ایم جوناگڑھی | پس آپ نے اپنا عصا ڈال دیا، سو دفعتاً وه صاف ایک اﮊدھا بن گیا |
| حسین نجفی | پس انہوں نے اپنا عصا پھینک دیا اور وہ یکایک کھلا ہوا اژدھا بن گیا۔ |
| M.Daryabadi: | Thereupon he cast down his rod, when, lo it was a serpent manifest. |
| M.M.Pickthall: | Then he flung down his staff and lo! it was a serpent manifest; |
| Saheeh International: | So Moses threw his staff, and suddenly it was a serpent, manifest. |
| Shakir: | So he threw his rod, then lo! it was a clear serpent. |
| Yusuf Ali: | Then (Moses) threw his rod, and behold! it was a serpent, plain (for all to see)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
موسی ؑ اور فرعون کے مکالمےاور پھر معجزوں کا استعمال