Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-106 ایت نمبر
| قَالَ اِنْ كُنْتَ جِئْتَ بِاٰیَةٍ فَاْتِ بِهَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ |
| آسان اُردو | اُس(فرعون) نے کہا: اگر توُ ( موسی ؑ) نشانی سے آیا ہے تو پھر اُسے لے آ اگر تُو واقعی سچوں میں سے ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس نے کہا کہ : اگر تم کوئی نشانی لے کر آئے ہو تو اسے پیش کرو، اگر تم ایک سچے آدمی ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | فرعون نے کہا "اگر تو کوئی نشانی لایا ہے اور اپنے دعوے میں سچا ہے تو اسے پیش کر" |
| احمد رضا خان | بولا اگر تم کوئی نشانی لے کر آئے ہو تو لاؤ اگر سچے ہو، |
| احمد علی | کہا اگرتو کوئی نشانی لے کر آیا ہے تو وہ لا اگر تو سچا ہے |
| فتح جالندھری | فرعون نے کہا اگر تم نشانی لے کر آئے ہو تو اگر سچے ہو تو لاؤ (دکھاؤ) |
| طاہر القادری | اس (فرعون) نے کہا: اگر تم کوئی نشانی لائے ہو تو اسے (سامنے) لاؤ اگر تم سچے ہو، |
| علامہ جوادی | اس نے کہا کہ اگر تم معجزہ لائے ہو اور اپنی بات میں سچےّ ہو تو وہ معجزہ پیش کرو |
| ایم جوناگڑھی | فرعون نے کہا، اگر آپ کوئی معجزه لے کر آئے ہیں تو اس کو اب پیش کیجئے! اگر آپ سچے ہیں |
| حسین نجفی | فرعون نے کہا اگر تم کوئی معجزہ لائے ہو تو اگر تم سچے ہو تو اسے پیش کرو۔ |
| M.Daryabadi: | He said: if thou hast brought a sign, forth with it then, if thou art of the truth-tellers. |
| M.M.Pickthall: | (Pharaoh) said: If thou comest with a token, then produce it, if thou art of those who speak the truth. |
| Saheeh International: | [Pharaoh] said, "If you have come with a sign, then bring it forth, if you should be of the truthful." |
| Shakir: | He said: If you have come with a sign, then bring it, if you are of the truthful ones. |
| Yusuf Ali: | (Pharaoh) said: "If indeed thou hast come with a Sign, show it forth,- if thou tellest the truth." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
موسی ؑ اور فرعون کے مکالمے