اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                       The Reality-69 سورت الحاقۃ Ayah No-9 ایت نمبر

وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ
آسان اُردو اور فرعون اور جو اُس سے پہلے تھے، اور اُلٹی پڑی بستیاں، خطاؤں (گناہوں) سے آئے (یعنی انہوں نے گناہ کئے تھے)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں نے اور (لوط ؑ کی) الٹی ہوئی بستیوں نے بھی اسی جرم کا ارتکاب کیا تھا۔
ابو الاعلی مودودی اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہو جانے والی بستیوں نے کیا
احمد رضا خان اور فرعون اور اس سے اگلے اور الٹنے والی بستیاں خطا لائے
احمد علی اور فرعون اس سے پہلے کے لوگ اور الٹی ہوئی بستیوں والے گناہ کے مرتکب ہوئے
فتح جالندھری اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے
طاہر القادری اور فرعون اور جو اُس سے پہلے تھے اور (قومِ لوط کی) اُلٹی ہوئی بستیوں (کے باشندوں) نے بڑی خطائیں کی تھیں،
علامہ جوادی اور فرعون اور اس سے پہلے اور الٹی بستیوں والے سب نے غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے
ایم جوناگڑھی فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی، انہوں نے بھی خطائیں کیں
حسین نجفی اور فرعون اور اس سے پہلے والوں اور الٹی ہوئی بسیتوں (والوں) نے (یہی) خطا کی۔
=========================================
M.Daryabadi: And Fir'awn and those before him and the overturned cities committed sin.
M.M.Pickthall: And Pharaoh and those before him, and the communities that were destroyed, brought error,
Saheeh International: And there came Pharaoh and those before him and the overturned cities with sin.
Shakir: And Firon and those before him and the overthrown cities continuously committed sins.
Yusuf Ali: And Pharaoh, and those before him, and the Cities Overthrown, committed habitual Sin.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
تاریخی ایت