Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                    The Pen-68 سورت القلم ›Ayah No-9 ایت نمبر
| وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ |
| آسان اُردو | وہ چاہتے ہیں کہ آپﷺ (اللہ کے احکامات سے) ڈھیلے (نرم) پڑ جائیں پھر وہ بھی ڈھیلے (لاپروہ) ہو جائیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ چاہتے ہیں کہ تم ڈھیلے پڑجاؤ تو یہ بھی ڈھیلے پڑجائیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو تو یہ بھی مداہنت کریں |
| احمد رضا خان | وہ تو اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم نرمی کرو تو وہ بھی نرم پڑجائیں، |
| احمد علی | وہ تو چاہتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی کریں تو وہ بھی نرمی کریں |
| فتح جالندھری | یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں |
| طاہر القادری | وہ تو چاہتے ہیں کہ (دین کے معاملے میں) آپ (بے جا) نرمی اِختیار کر لیں تو وہ بھی نرم پڑ جائیں گے، |
| علامہ جوادی | یہ چاہتے ہیں کہ آپ ذرا نرم ہوجائیں تو یہ بھی نرم ہوجائیں |
| ایم جوناگڑھی | وه تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں |
| حسین نجفی | وہ (کفار) تو چاہتے ہیں کہ آپ(ص) (اپنے فرضِ منصبی کی ادائیگی میں) ڈھیلے پڑجائیں تو وہ بھی (مخالفت میں) ڈھیلے ہو جائیں۔ |
| M.Daryabadi: | Fain would they that thou shouldst be pliant, so that they will be pliant. |
| M.M.Pickthall: | Who would have had thee compromise, that they may compromise. |
| Saheeh International: | They wish that you would soften [in your position], so they would soften [toward you]. |
| Shakir: | They wish that you should be pliant so they (too) would be pliant. |
| Yusuf Ali: | Their desire is that thou shouldst be pliant: so would they be pliant. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
جھوٹے لوگوں کے بارے میں