Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                    The Pen-68 سورت القلم ›Ayah No-19 ایت نمبر
| فَطَافَ عَلَیْهَا طَآئِفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَ هُمْ نَآئِمُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر اُس (باغ) پر آپﷺ کے رب کی طرف سے چکر لگا نے والا چکر لگا گیا اور وہ سو رہے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر ہوا یہ کہ جس وقت وہ سو رہے تھے، اس وقت تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بلا اس باغ پر پھیرا لگا گئی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | رات کو وہ سوئے پڑے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک بلا اس باغ پر پھر گئی |
| احمد رضا خان | تو اس پر تیرے رب کی طرف سے ایک پھیری کرنے والا پھیرا کر گیا اور وہ سوتے تھے، |
| احمد علی | پھر تو اس پر رات ہی میں آپ کے رب کی طرف سے ایک جھونکا چل گیا درآنحالیکہ وہ سونے والے تھے |
| فتح جالندھری | سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی |
| طاہر القادری | پس آپ کے رب کی جانب سے ایک پھرنے والا (عذاب رات ہی رات میں) اس (باغ) پر پھر گیا اور وہ سوتے ہی رہے، |
| علامہ جوادی | تو خدا کی طرف سے راتوں رات ایک بلا نے چکر لگایا جب یہ سب سورہے تھے |
| ایم جوناگڑھی | پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے |
| حسین نجفی | پھر (راتوں رات) جب کہ وہ لوگ ابھی سوئے ہوئے تھے آپ(ص) کے پروردگار کی طرف سے ایک آفت چکر لگا گئی۔ |
| M.Daryabadi: | Wherefore an encircling visitation visited it even as they slept on. |
| M.M.Pickthall: | Then a visitation from thy Lord came upon it while they slept |
| Saheeh International: | So there came upon the garden an affliction from your Lord while they were asleep. |
| Shakir: | Then there encompassed it a visitation from your Lord while they were sleeping. |
| Yusuf Ali: | Then there came on the (garden) a visitation from thy Lord, (which swept away) all around, while they were asleep. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭یعنی باری تعالی کی طرف سے اس باغ پر صبح سے پہلے ہی کچھ کر دیا گیا