Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹                   The Event-56 سورت الواقعۃ ›Ayah No-9 ایت نمبر
| وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ |
| آسان اُردو | اور (پھر) بائیں ہاتھ والے ساتھی؛ کیا جو بائیں ہاتھ والے ساتھی ہیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو بائیں ہاتھ والے ہیں، کیا بتائیں وہ بائیں ہاتھ والے کیا ہیں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا |
| احمد رضا خان | اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے |
| احمد علی | اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے |
| فتح جالندھری | اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں |
| طاہر القادری | اور (دوسرے) بائیں جانب والے، کیا (ہی برے حال میں ہوں گے) بائیں جانب والے، |
| علامہ جوادی | اور بائیں ہاتھ والے اور کیا پوچھنا ہے بائیں ہاتھ والوں کا |
| ایم جوناگڑھی | اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا |
| حسین نجفی | اور(دوسری قِسم) بائیں ہاتھ والوں کی ہوگی اور بائیں ہاتھ والے کیا برے ہیں؟ |
| M.Daryabadi: | And those on the left hand; how miserable shall those on the left hand be! |
| M.M.Pickthall: | And (then) those on the left hand; what of those on the left hand? |
| Saheeh International: | And the companions of the left - what are the companions of the left? |
| Shakir: | And (as to) the companions of the left hand; how wretched are the companions of the left hand! |
| Yusuf Ali: | And the Companions of the Left Hand,- what will be the Companions of the Left Hand? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دن پیش انے والے واقعات