Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹                   The Event-56 سورت الواقعۃ ›Ayah No-85 ایت نمبر
| وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم، تم سے اُس (مرنے والے) کے (اب) زیادہ قریب ہوتے ہیں، لیکن تم دیکھ نہیں سکتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تم سے زیادہ ہم اس کے قریب ہوتے ہیں، مگر تمہیں نظر نہیں آتا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے |
| احمد رضا خان | اور ہم اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نیں |
| احمد علی | اور تم سے زیادہ ہم اس کے قرب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھتے |
| فتح جالندھری | اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے |
| طاہر القادری | اور ہم اس (مرنے والے) سے تمہاری نسبت زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم (ہمیں) دیکھتے نہیں ہو، |
| علامہ جوادی | اور ہم تمہاری نسبت مرنے والے سے قریب ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے ہو |
| ایم جوناگڑھی | ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتے |
| حسین نجفی | اور اس وقت ہم تم سے زیادہ مرنے والے کے قریب ہوتے ہیں مگر تم دیکھتے نہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And We are nigher Unto him than ye are, but ye behold not- |
| M.M.Pickthall: | - And We are nearer unto him than ye are, but ye see not - |
| Saheeh International: | And Our angels are nearer to him than you, but you do not see - |
| Shakir: | And We are nearer to it than you, but you do not see-- |
| Yusuf Ali: | But We are nearer to him than ye, and yet see not,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران کی عظمت اور سچائی کے بارے میں