اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                      The Event-56 سورت الواقعۃ Ayah No-83 ایت نمبر

فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ
آسان اُردو پھرکیوں، جب (کسی کی روح، جان مرتے وقت) گلے میں آ جاتی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا ہے کہ جب (کسی کی) جان گلے تک پہنچ جاتی ہے۔
ابو الاعلی مودودی تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے
احمد رضا خان پھر کیوں نہ ہو جب جان گلے تک پہنچے
احمد علی پھر کس لیے روح کو روک نہیں لیتے جب کہ وہ گلے تک آ جاتی ہے
فتح جالندھری بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے
طاہر القادری پھر کیوں نہیں (روح کو واپس لوٹا لیتے) جب وہ (پرواز کرنے کے لئے) حلق تک آپہنچتی ہے،
علامہ جوادی پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان گلے تک پہنچ جائے
ایم جوناگڑھی پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے
حسین نجفی (اگر تم کسی کے محکوم نہیں) تو جب (مرنے والے کی) روح حلق تک پہنچ جاتی ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore then - when the soul cometh up to the wind-pipe -
M.M.Pickthall: Why, then, when (the soul) cometh up to the throat (of the dying)
Saheeh International: Then why, when the soul at death reaches the throat
Shakir: Why is it not then that when it (soul) comes up to the throat,
Yusuf Ali: Then why do ye not (intervene) when (the soul of the dying man) reaches the throat,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران کی عظمت اور سچائی کے بارے میں