اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                      The Event-56 سورت الواقعۃ Ayah No-73 ایت نمبر

نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ
آسان اُردو واقعی ہم نے ہی اس (آگ) کو ایک نصیحت، اور جنگل میں رہنے والوں کے لئے ایک آسانی بنایا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے ہی اس کو نصیحت کا سامان اور صحرائی مسافروں کے لیے فائدے کی چیز بنایا ہے۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے اُس کو یاد دہانی کا ذریعہ اور حاجت مندوں کے لیے سامان زیست بنایا ہے
احمد رضا خان ہم نے اسے جہنم کا یادگار بنایا اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ
احمد علی ہم نے اسے یادگار اور مسافروں کے لیے فائدہ کی چیز بنا دیا ہے
فتح جالندھری ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے
طاہر القادری ہم ہی نے اِس (درخت کی آگ) کو (آتشِ جہنّم کی) یاد دلانے والی (نصیحت و عبرت) اور جنگلوں کے مسافروں کے لئے باعثِ منفعت بنایا ہے،
علامہ جوادی ہم نے اسے یاد دہانی کا ذریعہ اور مسافروں کے لئے نفع کا سامان قرار دیا ہے
ایم جوناگڑھی ہم نے اسے سبب نصیحت اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے
حسین نجفی ہم نے ہی اسے یاددہانی کا ذریعہ اور مسافروں کیلئے فائدہ کی چیز بنایا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: We! it is We Who made it a reminder and a provision Unto the campers.
M.M.Pickthall: We, even We, appointed it a memorial and a comfort for the dwellers in the wilderness.
Saheeh International: We have made it a reminder and provision for the travelers,
Shakir: We have made it a reminder and an advantage for the wayfarers of the desert.
Yusuf Ali: We have made it a memorial (of Our handiwork), and an article of comfort and convenience for the denizens of deserts.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
عام لوگوں سے سوال