اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                      The Event-56 سورت الواقعۃ Ayah No-47 ایت نمبر

وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ
آسان اُردو اور وہ کہا کرتے تھے: کیا جب ہم مر گے اور خاک اور ہڈیاں ہو گے توکیا، بے شک، ہم دوبارہ کھڑے کئے جائیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور کہا کرتے تھے کہ : کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن کر رہ جائیں گے، تو کیا ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا ؟
ابو الاعلی مودودی کہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟
احمد رضا خان اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے،
احمد علی اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھاے جائیں گے
فتح جالندھری اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟
طاہر القادری اور کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم خاک (کا ڈھیر) اور (بوسیدہ) ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم (پھر زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے،
علامہ جوادی اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور خاک اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا
ایم جوناگڑھی اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے
حسین نجفی اور کہتے تھے کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟
=========================================
M.Daryabadi: And they were wont to say: when we have died and become dust and bones, shall we, then, verily be raised?
M.M.Pickthall: And they used to say: When we are dead and have become dust and bones, shall we then, forsooth, be raised again,
Saheeh International: And they used to say, "When we die and become dust and bones, are we indeed to be resurrected?
Shakir: And they used to say: What! when we die and have become dust and bones, shall we then indeed be raised?
Yusuf Ali: And they used to say, "What! when we die and become dust and bones, shall we then indeed be raised up again?-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دن پیش انے والے واقعات
باہیں ہاتھ والے لوگ