اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                      The Event-56 سورت الواقعۃ Ayah No-45 ایت نمبر

اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ
آسان اُردو بے شک! اس سے پہلے (دنیاوی زندگی میں) تو وہ بہت عیاش تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ لوگ اس سے پہلے بڑے عیش میں تھے۔
ابو الاعلی مودودی یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے
احمد رضا خان بیشک وہ اس سے پہلے نعمتوں میں تھے
احمد علی بے شک وہ اس سے پہلے خوش حال تھے
فتح جالندھری یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے
طاہر القادری بیشک وہ (اہلِ دوزخ) اس سے پہلے (دنیا میں) خوش حال رہ چکے تھے،
علامہ جوادی یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے بہت آرام کی زندگی گزار رہے تھے
ایم جوناگڑھی بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے
حسین نجفی (کیونکہ) وہ اس سے پہلے (دنیا میں) خوشحال (اور عیش و عشرت میں) تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily they have been heretofore affluent.
M.M.Pickthall: Lo! heretofore they were effete with luxury
Saheeh International: Indeed they were, before that, indulging in affluence,
Shakir: Surely they were before that made to live in ease and plenty.
Yusuf Ali: For that they were wont to be indulged, before that, in wealth (and luxury),
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دن پیش انے والے واقعات
باہیں ہاتھ والے لوگ