اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                      The Event-56 سورت الواقعۃ Ayah No-4 ایت نمبر

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ
آسان اُردو جب زمین ہلائی جائے گی ایک(زبردست) جھٹکے سے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جب زمین ایک بھونچال سے جھنجوڑ دی جائے گی۔
ابو الاعلی مودودی زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی
احمد رضا خان جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر
احمد علی جب کہ زمین بڑے زور سے ہلائی جائے گی
فتح جالندھری جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے
طاہر القادری جب زمین کپکپا کر شدید لرزنے لگے گی،
علامہ جوادی جب زمین کو زبردست جھٹکے لگیں گے
ایم جوناگڑھی جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی
حسین نجفی جب زمین بالکل ہلا ڈالی جائے گی۔
=========================================
M.Daryabadi: This will happen when the earth is shaken, shaken
M.M.Pickthall: When the earth is shaken with a shock
Saheeh International: When the earth is shaken with convulsion
Shakir: When the earth shall be shaken with a (severe) shaking,
Yusuf Ali: When the earth shall be shaken to its depths,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دن پیش انے والے واقعات