Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Beneficent-55 سورت الرحمٰن ›Ayah No-47 ایت نمبر
| فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ |
| آسان اُردو | پھرتمہارے رب کی نعمتوں (قدرتوں، طاقتوں) میں سے کون سی (نعمت، قدرت، طاقت) ہے، جو تم (لوگ) جھٹلاتے ہو؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ |
| احمد رضا خان | تو اے جن و انس! تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے |
| احمد علی | پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے |
| فتح جالندھری | تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| طاہر القادری | پس (اے گروہِ جنّ و انسان!) تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے، |
| علامہ جوادی | اب تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے |
| ایم جوناگڑھی | پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| حسین نجفی | سو (اے جن و انس) تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ |
| M.Daryabadi: | Which, then, of the benefits of your Lord, will ye twain belie? |
| M.M.Pickthall: | Which is it, of the favours of your Lord, that ye deny? |
| Saheeh International: | So which of the favors of your Lord would you deny? |
| Shakir: | Which then of the bounties of your Lord will you deny? |
| Yusuf Ali: | Then which of the favours of your Lord will ye deny? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
اللہ باری تعالی کی نعمتوں یا قدرتوں (طاقتوں) کا شمارنہیں