Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Beneficent-55 سورت الرحمٰن ›Ayah No-46 ایت نمبر
| وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ |
| آسان اُردو | اور وہ جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے (کے وقت) سے ڈرتا ہوگا (یعنی دنیا میں نیک کام کرتا ہے)، اُس کے لئے دو جنتیں (باغات) ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو شخص (دنیا میں) اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا تھا، اس کے لیے دو باغ ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ہر اُس شخص کے لیے جو اپنے رب کے حضور پیش ہونے کا خوف رکھتا ہو، دو باغ ہیں |
| احمد رضا خان | اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہیں |
| احمد علی | اوراس کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے دو باغ ہوں گے |
| فتح جالندھری | اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں |
| طاہر القادری | اور جو شخص اپنے رب کے حضور (پیشی کے لئے) کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے اُس کے لئے دو جنتیں ہیں، |
| علامہ جوادی | اور جو شخص بھی اپنے رب کی بارگاہ میں کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو دو باغات ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں |
| حسین نجفی | اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو باغ ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And for him who dreadeth the standing before his Lord will be two Gardens. |
| M.M.Pickthall: | But for him who feareth the standing before his Lord there are two gardens. |
| Saheeh International: | But for he who has feared the position of his Lord are two gardens - |
| Shakir: | And for him who fears to stand before his Lord are two gardens. |
| Yusuf Ali: | But for such as fear the time when they will stand before (the Judgment Seat of) their Lord, there will be two Gardens- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت