اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-54 ایت نمبر

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَهَرٍۙ
آسان اُردو بے شک! متقین جنتوں اور نہروں میں ہوں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (البتہ) جن لوگوں نے تقوی کی روش اپنا رکھی ہے وہ باغات اور نہروں میں ہوں گے۔
ابو الاعلی مودودی نافرمانی سے پرہیز کرنے والے یقیناً باغوں اور نہروں میں ہوں گے
احمد رضا خان بیشک پرہیزگار باغوں اور نہر میں ہیں،
احمد علی بے شک پرہیزگار باغوں اور نہروں میں ہوں گے
فتح جالندھری جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے
طاہر القادری بیشک پرہیزگار جنتوں اور نہروں میں (لطف اندوز) ہوں گے،
علامہ جوادی یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے
ایم جوناگڑھی یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے
حسین نجفی بےشک پرہیزگار لوگ بہشتوں اور نہروں میں ہوں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily the God-fearing will be in Gardens and among rivers.
M.M.Pickthall: Lo! the righteous will dwell among gardens and rivers,
Saheeh International: Indeed, the righteous will be among gardens and rivers,
Shakir: Surely those who guard (against evil) shall be in gardens and rivers,
Yusuf Ali: As to the Righteous, they will be in the midst of Gardens and Rivers,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

مجرمین کی بات کے بعد اب متقین کا تقابلی بیان