اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-55 ایت نمبر

فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْكٍ مُّقْتَدِرٍ
آسان اُردو ایک طاقت ور بادشاہ کے ہاں سچے مقام میں (جنتی لوگ ہوں گے)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ایک سچی عزت والی نشست میں۔ اس بادشاہ کے پاس جس کے قبضے میں سارا اقتدار ہے۔
ابو الاعلی مودودی سچی عزت کی جگہ، بڑے ذی اقتدار بادشاہ کے قریب
احمد رضا خان سچ کی مجلس میں عظیم قدرت والے بادشاہ کے حضور
احمد علی عزت کے مقام میں قادر مطلق بادشاہ کے حضور میں
فتح جالندھری (یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں
طاہر القادری پاکیزہ مجالس میں (حقیقی) اقتدار کے مالک بادشاہ کی خاص قربت میں (بیٹھے) ہوں گے،
علامہ جوادی اس پاکیزہ مقام پر جو صاحبِ اقتدار بادشاہ کی بارگاہ میں ہے
ایم جوناگڑھی راستی اور عزت کی بیٹھک میں قدرت والے بادشاه کے پاس
حسین نجفی صداقت و سچائی کے محل میں بڑی عظیم قدرت والے بادشاہ (خدا) کے حضور میں (مقرب ہوں گے)۔
=========================================
M.Daryabadi: In a good seat, near a Sovereign Omnipotent.
M.M.Pickthall: Firmly established in the favour of a Mighty King.
Saheeh International: In a seat of honor near a Sovereign, Perfect in Ability.
Shakir: In the seat of honor with a most Powerful King.
Yusuf Ali: In an Assembly of Truth, in the Presence of a Sovereign Omnipotent.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

متقین کے بارے میں
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے