اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-31 ایت نمبر

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ
آسان اُردو بے شک! ہم نے اُن پر ایک (خوفناک) چیخ ارسال کی، پھر وہ تھے جیسے کہ باڑ والے کی سوکھی باڑ
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے ان پر بس ایک ہی چنگھاڑ بھیجی، جس سے وہ ایسے ہو کر رہ گئے جیسے کانٹوں کی روندی ہوئی باڑھ ہوتی ہے۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے اُن پر بس ایک ہی دھماکا چھوڑا اور وہ باڑے والے کی روندی ہوئی باڑھ کی طرح بھس ہو کر رہ گئے
احمد رضا خان بیشک ہم نے ان پر ایک چنگھاڑ بھیجی جبھی وہ ہوگئے جیسے گھیرا بنانے والے کی بچی ہوئی گھاس سوکھی روندی ہوئی
احمد علی بے شک ہم نے ان پر ایک زور کی چیخ کا عذاب بھیجا پھر وہ ایسے ہو گئے جیسا کانٹو ں کی باڑ کا چورا
فتح جالندھری ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ
طاہر القادری بیشک ہم نے اُن پر ایک نہایت خوفناک آواز بھیجی سو وہ باڑ لگانے والے کے بچے ہوئے اور روندے گئے بھوسے کی طرح ہوگئے،
علامہ جوادی ہم نے ان کے اوپر ایک چنگھاڑ کو بھیج دیا تو یہ سب کے سب باڑے کے بھوسے کی طرح ہوگئے
ایم جوناگڑھی ہم نے ان پر ایک چیﺦ بھیجی پس ایسے ہو گئے جیسے باڑ بنانے والے کی روندی ہوئی گھاس
حسین نجفی ہم نے ان پر ایک ہی چنگھاڑ بھیجی تو وہ باڑھ لگانے والے کی روندی ہوئی باڑہ کی طرح ہو کر رہ گئے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily We We sent upon them one shout, and they became as the stubble of a fold-builder.
M.M.Pickthall: Lo! We sent upon them one Shout, and they became as the dry twigs (rejected by) the builder of a cattle-fold.
Saheeh International: Indeed, We sent upon them one blast from the sky, and they became like the dry twig fragments of an [animal] pen.
Shakir: Surely We sent upon them a single cry, so they were like the dry fragments of trees which the maker of an enclosure collects.
Yusuf Ali: For We sent against them a single Mighty Blast, and they became like the dry stubble used by one who pens cattle.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم ثمود کے بارے میں